کالا نُکتہ
From the Blog theajmals ایک نیک بزرگ نے دیوار پر ایک بڑا سا سفید کاغذ لگا کر اس پر کالی سیاہی سے ایک نقطہ لگا دیا پھر لوگوں کو بُلا کر پوچھا "آپ کو دیوار پر کیا نظر آ رہا ہے ؟" سب نے کہا "کالا نُکتہ "۔ بزرگ بولے "کمال ہے ۔ آپ میں سے کسی کو اتنا بڑا سفید کاغذ نظر نہیں آیا اور ایک کالا نُکتہ نظر آ گیا ہے"۔ یہی حال انسان کا ہے کہ کسی کو اُس کی ساری زندگی میں کی ہوئی ڈھیروں اچھائیاں نظر نہیں آتیں لیکن ایک چھوٹی سی بُرائی نظر آ جاتی ہے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment