"گلابی ٹیسٹ" کے لیے دستہ، بابر اور نواز شامل
From the Blog cricnama پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مقابلوں میں میدان مارنے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری مرحلے کے لیے بھی دستے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک روزہ 'کلین سویپ' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دو کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد نواز کو پہلی بار ٹیسٹ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ بابر اعظم اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں مقابلوں میں سنچریاں بنا کر سب کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں۔ یہ انگلستان کے خلاف اوول کے مقام پر تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان کا پہلا ٹیسٹ ہوگا جو 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ یہ مقابلہ اس لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا، یعنی گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ اس تاریخی مقابلے کے لیے پاکستان کو تجربہ کار یونس خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جو ڈینگی جیسے مرض کا شکار ہونے کے بعد اب صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment