ٹیلی نار نے 6 شہروں میں مفت فور جی ٹرائل سروس کا آغاز کردیا
From the Blog itnama ٹیلی نار نے حال ہی میں پاکستان بھر میں فور جی سروسز فراہم کرنے کے لیے 395 ملین امریکی ڈالر میں 850 MHz سپکیٹرم کا لائسنس خریدا ہے، اور آج ملک کے 6 بڑے شہروں میں فور جی سروسز کے ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹیلی نار کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق فور جی کی ٹرائل سروس کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سوات میں چند علاقوں سے شروع کی گئی ہے اور بہت جلد اسے ملک کے دوسرے حصوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔ [image: 4g-telenor] *ٹرائل سروس کیسے حاصل کریں؟ * یہ ٹرائل سروس فی الوقت مفت ہے اور پری پیڈ و پوسٹ پیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ تاہم فور جی کے لیے صارفین کو نئی سمز خریدنا ہونگی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹیلی نار فور جی سمز صرف انہی صارفین کو فراہم کررہا ہے جن کو کمپنی کی جانب سے کال یا ایس ایم ایس کیا گیا ہے۔ تاہم صارفین قریبی سروس سنٹر سے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment