سٹین لیس سٹیل وُضو
From the Blog jafar-haledilآپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ عبدالمنّان پیدائشی صُوفی بزرگ ہیں۔ یہ پیدا ہوئے تو دائی نے انہیں نہلایا۔ یہ ان کا پہلا وُضو تھا۔ یہ آج تک اس وُضو کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ایک چلتا پھرتا معجزہ ہیں۔ یہ سب کچھ کھاتے ہیں۔ ان کا ناشتہ دیکھ کے پہلوان سکتے میں رہ جاتے ہیں۔ یہ سات روغنی نان ، نہاری کی چار پلیٹیں ، دیسی گھی کے تین پراٹھے، پندرہ انڈوں کا آملیٹ ، پانچ مگ دودھ پتّی اور ادّھ رڑکے کے تین جگ ناشتے میں ڈکار جاتے ہیں۔ ان کا لنچ گوالمنڈی کے بٹ صاحبان کو غش کھانے پر مجبور کرسکتا ہے۔ ان کی ایوننگ ٹِی ، ویری ہائی ٹِی ہوتی ہے۔ ان کا ڈنر کانٹی نینٹل ہوتا ہے۔ یہ رات کو سونے سے پہلے کھجوروں والے دودھ کے جگ میں آدھ کلو دیسی گھی ملا کے نوش کرتے ہیں۔ عبدالمنّان کی شادی بھی ہوچکی ہے۔ یہ چار بچوں کے باپ بھی ہیں۔ یہ سب کچھ کر کے بھی ان کا وُضو نہیں ٹوٹتا۔ یہ کیسے ہوتا ہے؟ میڈیکل سائنس اس پر pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment