ناقابل یقین، انگلستان نے 230 رنز کا ہدف حاصل کرلیا
From the Blog cricnama ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل ہم نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس مرتبہ 200 رنز کا ہدف بھی عبور کرلیا جائے گا لیکن ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ عظیم کارنامہ انگلستان کرے گا، وہ بھی جنوبی افریقہ کے خلاف؟ کرس گیل کے ہاتھوں بری طرح پٹنے کے بعد انگلستان کے گیندباز تو آج پھر رحم و کرم پر دکھائی دیے لیکن جو روٹ کی کمال اننگز کی بدولت اس نے ریکارڈ 230 رنز کا ہدف آخری اوور میں صرف دو وکٹوں کے ساتھ حاصل کرلیا۔ ممبئی کے اس میدان پر کہ جہاں کچھ دن پہلے 182 رنز بنا کر بھی انگلستان ویسٹ انڈیز سے ہار گیا تھا، آج ٹاس جیت کر خود ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے اس دعوت کو پوری طرح قبول کیا اور ابتدائی 7 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 96 رنز بنا کر ثابت کردیا کہ وکٹ بلے بازوں کے لیے کتنی سازگار ہے۔ آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر کوئنٹن ڈی کوک 24 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment