[آج کا دن] پاک-بھارت یادگار ترین ٹیسٹ مقابلہ
From the Blog cricnama پاکستان اور بھارت 15 فروری 2015ء کو ایک ایسا مقابلہ کھیلیں گے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کرکٹ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایک روزہ مقابلہ ہوگا۔ لیکن ایڈیلیڈ میں ہونے والے اس مقابلے سے دو ہفتے قبل آج ہم ایک ایسے میچ کو یاد کررہے ہیں، جسے وہ شخص تاعمر نہیں بھلا پائے گا جس نے اسے براہ راست دیکھا ہو۔ آج یعنی 31 جنوری کو پاکستان اور بھارت کی کرکٹ تاریخ میں ایک اہم مقام حاصل ہے کیونکہ اس روز دونوں ٹیموں نے اپنا سنسنی خیز ترین ٹیسٹ مقابلہ کھیلا تھا۔ [image: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے کھلاڑی خوشی سے سرشار، سجدہ ریز (تصویر: ESPNCricinfo)] سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے کھلاڑی خوشی سے سرشار، سجدہ ریز (تصویر: ESPNCricinfo) پاکستان نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد 1999ء میں بھارت کا دورہ کیا۔ یہ کوئی آسان دورہ نہیں تھا۔ دونوں ممالک کی سرحدی کشیدگی اپنے عروج پرpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment