[ریکارڈز] مرد بحران یونس خان، سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی
From the Blog cricnama دبئی میں صرف 7 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے والے پاکستان کو 12 سال قبل کی یادیں ڈرانے لگیں، جب یونس خان نے میدان میں قدم رکھا۔ یہ 2002ء کے بعد متحدہ عرب امارات میں پہلا پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ ہے، اور اس سے پاکستان کی کوئی اچھی یادیں وابستہ نہیں۔ شارجہ میں کھیلے گئے "اُس" ٹیسٹ میں پاکستان پہلی اننگز میں 59اور دوسری میں 53 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا اور یونس خان دونوں بار دہرے ہندسے میں بھی نہیں پہنچ سکے تھے۔ اب دبئی میں وہ محض چوتھے اوور میں میدان میں اترے، دیکھا بھالا، سنبھلے، جمے اور بالآخر اپنے کیریئر کی ریکارڈ 25 ویں اور آسٹریلیا کے خلاف پہلی سنچری داغ ڈالی۔ یوں نہ صرف پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے بلکہ تمام ٹیسٹ ممالک کے خلاف کم از کم ایک سنچری بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی بھی قرار پائے۔ [image: یونس خان تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں بنانےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment