تیسرا ایک روزہ: مصباح قیادت سے دستبردار، شاہد آفریدی قائم مقام
From the Blog cricnama سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تیسرے و آخری ون ڈے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اب ابوظہبی میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میں ان کی جگہ قیادت شاہد خان آفریدی کریں گے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا تھا۔ [image: گزشتہ سال 1373 رنز بنانے والے مصباح الحق رواں سال 22 کے اوسط سے صرف 225 رنز بنا پائے ہیں (تصویر: Getty Images)] گزشتہ سال 1373 رنز بنانے والے مصباح الحق رواں سال 22 کے اوسط سے صرف 225 رنز بنا پائے ہیں (تصویر: Getty Images) مصباح الیون نہ صرف اس وقت شکست کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے جسے مسلسل چار ون ڈے مقابلوں میں شکست ہوئی ہے بلکہ خود مصباح الحق بھی بدترین فارم میں ہیں۔ 2013ء میں رنز کے انبار لگانے والے مصباح الحق کے لیے نیا سال بہت مایوس کن ثابت ہوا۔ اpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment