دوستی ۔۔۔ میری ایک شعری کاوش
From the Blog seems77 بڑا ہی سہانا سفردوستی کا رہے ساتھ یہ عمر بھر دوستی کا جسے مل گیا ہے وہ خوش بخت ٹھہرا ہے قسمت سے ملتا گُہر دوستی کا ہے یاروں کے دم سے یہ دنیا کی رونق بَسے ان کے دم سے، نگر دوستی کا جہاں میں سبھی دوست ہوتے نہیں ہیں نہیں سب میں ہوتا، ہنر دوستی کا محبت، بھروسے اور اخلاص سے ہی بنے یہ تناور شجر دوستی کا کبھی دوست کو اپنے کھونے نہ دینا ہے رشتہ بڑا معتبر دوستی کا یہی اب تو ہر دم خدا سے دعا ہے دمکتا رہے یہ قمر دوستی کا سیمز آفتاب pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment