افغانستان بھی ورلڈ کپ 2019ء میں پہنچ گیا
From the Blog cricnama ویسٹ انڈیز کے بعد افغانستان نے بھی عالمی کپ 2019ء تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ اپنے آخری مقابلے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔ آئرش بلے باز مجموعی طور پر افغانستان کے سامنے بے بس دکھائی دیے البتہ اوپنرز نے 53 رنز کا قدرے بہتر آغاز فراہم کیا۔ پال اسٹرلنگ نے 55 رنز بنائے۔ ان کے بعد او برائن برادرز نیال اورکیون نے بالترتیب 36 اور 41 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعے کو 209 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ افغانستان کی طرف سے راشد خان3 اور دولت زدران 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے اوپنر محمد شہزاد کی نصف سنچری کی بدولت ابتداء ہی 86 رنز کی شراکت داری سے کی اور اور جیت کی راہ آسان بنا دی۔ دوسرے اینڈ سے گلبدین نائب نے عمدہ بلےبازی سے 45 رنز کا اضافہ کیا ۔ آخر میں کپتاpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment