اسلام آباد نے کنگز کے ونگز کاٹ دیے، ناقابلِ یقین کامیابی
From the Blog cricnama اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ یہ اسلام آباد بمقابلہ کراچی اور رونکی بمقابلہ کراچی زیادہ تھا کیونکہ کراچی کے 154 رنز کے جواب میں رونکی نے تن تنہا 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور تیرہویں اوور میں ہی میچ کو اختتام تک پہنچا دیا۔ یعنی راؤنڈ مرحلے کے آخری میچ کے بدلے گن گن کر دبئی میں لیے گئے۔ کوالیفائر دبئی میں ہونے والا پی ایس ایل3 کا آخری مقابلہ تھا۔ عماد وسیم کی موجودگی میں قائم مقام کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیتا اور پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا، جو ابتداء سے ہی غلط ثابت ہوا۔ دراصل کراچی کی شکست کی بنیاد ابتداء ہی میں پڑ گئی تھی۔ کمزور آغاز کے بعد چوتھے اوور میں محمد سمیع نے خرم منظور اور اِن فارم بابر اعظم کو ٹھکانے لگایا۔ کپتان مورگن اور جو ڈینلی نے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment