خواب مرتے نہیں ۔ احمد فراز
From the Blog ranaii-e-khayalخواب مرتے نہیں خواب مرتے نہیں خواب دل ہیں نہ آنکھیں نہ سانسیں کہ جو ریزہ ریزہ ہوئے تو بکھر جائیں گے جسم کی موت سے یہ بھی مر جائیں گے خواب مرتے نہیں خواب تو روشنی ہیں نوا ہیں ہوا ہیں جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں ظُلم کے دوزخوں سے بھی پُھکتے نہیں روشنی اور نوا اور ہوا کے علم مقتلوں میں پہنچ کر بھی جُھکتے نہیں خواب تو حرف ہیں خواب تو نُور ہیں خواب سُقراط ہیں خواب منصور ہیں احمد فراز pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment