شرجیل اور خالد پر تاحیات پابندی کا خطرہ
From the Blog cricnama تازہ ترین اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستان کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس ہنگامے کے دو مرکزی کردار شرجیل خان اور خالد لطیف فوری طور پر وطن واپس بھیج دیے گئے تھے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور اب ہو سکتا ہے کہ ان پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے۔ یہ دو لحاظ سے بہت افسوس ناک بات ہے، ایک تو دونوں کھلاڑیوں نے عرصے تک ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کی اور ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، دوسرا چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ اسی روز کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن یعنی انسدادِ بدعنوانی پر لیکچر دیے گئے تھے، جن میں یہ دونوں بھی شامل تھے۔ اس کے باوجود ایسی حرکت کرنا نہ صرف شرجیل اور خالد بلکہ پورے پاکستان کے لیے شرمناک ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے شرجیل خان اور خالد لطیف پر الزام ہے کہ ان کی ایک مشتبہ سٹے باز سےملاقاتpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment