اپنا تو بس کام یہی ہے سب کے غم اپناتے رہنا ۔ مرتضیٰ برلاس
From the Blog ranaii-e-khayalغزل اپنا تو بس کام یہی ہے سب کے غم اپناتے رہنا اپنے ناخن زخمی کرنا اور گتھی سلجھاتے رہنا لوگ جو تم کو بادل سمجھیں، بارش کی اُمید کریں اور تمھارا کام ہمیشہ پتّھر ہی برساتے رہنا ہم ہیں وہ آواز جو گُھٹ کے ساری فضا میں گونج رہے ہیں بعد ہمارے، آوازوں کو زنجیریں پہناتے رہنا آج یہ جن دیواروں کے تم روزن بند کیے جاتے ہو کل کو ان دیواروں سے پھر اپنا سر ٹکراتے رہنا ہم تو چراغِ اوّلِ شب ہیں، اوّل بجھ جائیں گے ہم تم ہی یارو! آخرِ شب تک دیپ سے دیپ جلاتے رہنا مرتضیٰ برلاس pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment