ہوبارٹ ٹیسٹ، آسٹریلیا خطرہ مول لینے کو تیار
From the Blog cricnama جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست خوردہ آسٹریلیا نے دوسرے مقابلے میں چھ 'اسپیشلسٹ' بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ 32 سالہ کیلم فرگوسن ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 177 رنز کی شکست کے بعد تبدیلیاں تو بنتی ہی ہیں، لیکن آسٹریلیا کچھ زیادہ ہی بے تاب نظر آ رہا ہے۔ مچل اسٹارک کو آرام نہ دینے کا فیصلہ کہیں بعد میں گلے ہی نہ پڑ جائے۔ پہلے ٹیسٹ میں اسٹارک کی واپسی اس حال میں ہوئی تھی کہ وہ 100 فیصد صحت یاب نہیں تھے۔ اس کے باوجود انہیں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز سمیٹنے کے لیے 31 اوورز کروانے پڑے۔ اب ان کی فٹنس کو خطرہ تو لاحق ہے، لیکن آسٹریلیا انہیں ایک بار پھر میدان میں اتار کر اس خطرے کو مول لیتا دکھائی دے رہا ہے۔ آسٹریلیا کے کوچ ڈیرل لیمین نے واضح کردیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی بے آرامی محسوس کرے گا تو وہ طبی عملے اور pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment