ڈی کوک نے آسٹریلیا کو گھما کر رکھ دیا
From the Blog cricnama جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہنچتے ہی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 178 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کا 'شاندار استقبال' کیا ہے۔ 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو جیسا آغاز درکار تھا، ڈی کوک نے بالکل ویسی ہی ابتدا فراہم کی۔ ریلی روسو کے ساتھ صرف 17 اوورز میں 145 رنز جوڑے بلکہ اس وقت تک آسٹریلیا کے سینے پر مونگ دلتے رہے جب تک جنوبی افریقہ فتح کے قریب نہیں پہنچ گیا۔ ڈی کوک کی غیر معمولی اننگز صرف 113 گیندوں پر مشتمل تھی جس کے دوران انہوں نے 11 چھکے اور 16 چوکے لگائے اور 178 رنز بنائے۔ یہ ایک روزہ میں گیری کرسٹن کے 188 رنز کے بعد کسی بھی جنوبی افریقی بلے باز کی بہترین اننگز ہے۔ صرف 65 ایک روزہ مقابلے کھیلنے والے 'ننھے' ڈی کوک کی یہ کوئی دوسری یا تیسری نہیں بلکہ پوری گیارہویں سنچری تھی۔ صرف 23 سال کی عمر میں وہ سنچریوں کو دہرے ہندسے میں پہنچا چکے ہیں بلکہ اتpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment