نقشِ آدم میں رنگِ ہُو بھی ہے
From the Blog sbgillani نقشِ آدم میں رنگِ ہُو بھی ہے کچھ اگر میں ہوں کچھ تو تُو بھی ہے زندگی، زندگی کی منزل ہے زندگی اپنی جستجو بھی ہے وہ حقیقت کی تلخیوں سا ہے اُس میں خوابوں کا رنگ و بُو بھی ہے میری چادر میں صرف میں کب ہوں میرے گھر بھر کی آبرو بھی ہے کیا کریں خُلد کے بھی خواہاں ہیں اور جینے کی آرزو بھی ہے آج دل بے لگام ہے یوں بھی اور تو میرے رو بہ رو بھی ہے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment