اس سے ناتا تو جسم و جان کا ہے
From the Blog sbgillani اس سے ناتا تو جسم و جان کا ہے پر تکلف سا اک گمان کا ہے وہ یہ کہتا ہے گھر کو جاتا ہے راستہ جو مرے مکان کا ہے لفظ بننا کوئی کمال نہیں جو کرشمہ ہے وہ بیان کا ہے تیر کی زد میں کون آتا ہے اک موقف ہے جو کمان کا ہے اُس طرف وہ ہے اِس طرف میں ہوں مسئلہ سب ہی درمیان کا ہے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment