مسلسل چار چھکے اور ویسٹ انڈیز بن گیا چیمپئن، چیمپئن!!!
From the Blog cricnama کیا ایک طویل زوال کے بعد ویسٹ انڈیز ایک مرتبہ پھر عروج کی راہ پر گامزن ہے؟ ابھی ڈیڑھ مہینہ پہلے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا، اس کے بعد آج دوپہر میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور پھر کلکتہ کے اسی میدان پر آخری اوور میں کارلوس بریتھویٹ کے لگاتار چار چھکوں کی مدد سے دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی کپ بھی جیت لیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے فائنل میں ویسٹ انڈیز 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھا اور اسے آخری پانچ اوورز میں 52 رنز کی ضرورت تھی، یعنی امکانات باقی تھے لیکن یک بیک آندرے رسل اور ڈیرن سیمی کی قیمتی وکٹیں گر گئیں اور ویسٹ انڈیز کی امیدوں کا چراغ بجھنے لگا۔ یہاں تک کہ آخری اوور کے آغاز پر اسے پورے 19 رنز درکار تھے۔ بین اسٹوکس کو یہ اوور کروانے کی ذمہ داری دی گئی اور ان کا سامنا کیا کارلوس بریتھویٹ نے، جنہوں نے ناقابل یقین انداز میں ابتدائی چاروں گیندوں پر چھکے لگا کر مقابلے کا فیصلہ کردیا۔ یوpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment