کوئٹہ نے پشاور پر بھی قابو پالیا، اعصاب شکن معرکہ گلیڈی ایٹرز کے نام
From the Blog cricnama پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین روز تک یکطرفہ، اور بقول شخصے پھیکے، مقابلوں کے بعد بالآخر وہ دن آ پہنچا جس کا انتظار تھا۔ پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز معرکے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی تو کچھ دیر بعد حلقۂ آتش (رنگ آف فائر) میں ایک اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یہ اب تک پی ایس ایل میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیموں کا مقابلہ تھا۔ ایک طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسری جانب پشاور زلمی۔ توقعات کے عین مطابق یہ مقابلہ آخری اوور کے آخری لمحات تک گیا کہ جہاں کوئٹہ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ آخری تین اوورز میں کوئٹہ کو 18 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی 4 وکٹیں باقی تھیں لیکن کیون پیٹرسن کی موجودگی کوئٹہ کی کامیابی کی ضمانت دکھائی دیتی تھی۔ جنید خان کی جانب سے پھینکے گئے اٹھارہویں اوور میں 'کے پی' ایکسٹرا کور پر شاہد آفریدی کے کیچ کا شکار ہوئpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment