ہدایت نامہ برائے معشوقاں - جدید
From the Blog jafar-haledilدستورِ زمانہ یہی رہا ہے کہ ایسے ہدایت نامے ہمیشہ عُشّاق کے لیے لکھے جاتے رہے کہ ان نصیب جلوں کو شربتِ دیدار تو دُور کی بات، کوئی شکر کا شربت بھی نہیں پوچھتا تھا۔ کوئی پَلُّو کی ایک لپک پر عاشق ہو ا تو ساری زندگی اسی لپک جھپک میں بِتا دی۔ کسی نے پیر دیکھ لیے تو اسی آرزو میں زیست بسر کردی کہ کسی طرح ان کو دھو کے پِی لیا جائے۔ کسی نے ہاتھ دیکھا تو اپنے رُخسار سہلاتا رہا کہ کاش چانٹے کی صورت ہی سہی، اس رُخسار پر وہ ہاتھ آئے تو ۔۔۔۔ کجرارے نین بھی انہی "ویپنز آف ماس ڈسٹرکشن" میں شمار ہوا کرتے تھے۔ ماس ڈسٹرکشن کے اصلی ویپنز دیکھنے کی حسرت لیے یہ عُشّاق کسی عم زاد کے ساتھ شادی کے گھاٹ اتر جاتے تھے مگر معشوق ان سے ہمیشہ بارہ پتھر باہر ہی رہتے تھے۔ سالم معشوق پر عاشق ہونا ، گناہِ کبیرہ سمجھا جاتا تھا۔ یوں بھی سالم معشوق کا نظر آنا ، اُڑن طشتری نظر آنے سے زیادہ مشکل تھا۔ جس کو معشوق کpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
میری باجی چلی گئی
From the Blog theajmals ہمارا ارادہ 5 فروری تک دبئی میں رہنے کا تھا لیکن میرے اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ میری سب سے بڑی بہن جو مجھ سے ساڑھے 5 سال بڑی تھیں اور 1980ء میں والدہ محترمہ کے انتقال کے بعد میرا بہت خیال رکھتی تھیں وہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اس دارِ فانی سے کوچ کر کے عالمِ برزخ میں چلی گئیں اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ علِمِ دین کی حامل اور اس پر کاربند رہنے والی ۔ بطور ڈاکٹر ہر مریض کا درد محسوس کرنے والی اور اُن کا علاج ہی نہیں اُن کے لئے آنسو بہانے اور اللہ سے اُن کی شفاء مانگنے والی ۔ نادار لڑکیوں کی شادیوں کے پورے اخراجات اُٹھانے والی ۔ ہر کسی کا دِل میں درد رکھنے والی ۔ والدین ۔ سب بہن بھائیوں اور اپنی تعلقدار خواتین کے بچوں کو سویٹر بُن کے دینے والی ۔ میری پیاری باجی ہمیں درد میں چھوڑ کر چلی گئی ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی میری پیاری باجی کی تمام نیکیاں قبول فpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment