ڈینیل ویٹوری بھی بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کش ہوگئے
From the Blog cricnamaنیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ ایک روزہ مقابلے کھیلنے والے ڈینیل ویٹوری بالآخر بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کش ہوگئے۔ عالمی کپ 2015ء میں نیوزی لینڈ کی فائنل تک رسائی اور پھر مایوس کن شکست کے بعد 36 سالہ ویٹوری نے وطن واپس پہنچ کر اعلان کیا کہ اب وہ ایک روزہ کرکٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔ اس طرح ٹیسٹ اور ٹی20 کے بعد ان کا ایک روزہ کیریئر بھی اختتام کو پہنچا۔ آکلینڈ آمد کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈینیل ویٹوری نے کہا کہ "عالمی کپ فائنل نیوزی لینڈ کے لیے میرا آخری مقابلہ تھا۔ اگر جیت جاتے تو مزید اچھا لگتا لیکن مجھے کھلاڑیوں اور پچھلے چھ ہفتوں میں پیش کی گئی کارکردگی پر فخر ہے، فائنل تک پہنچنا ہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ میں کپتان برینڈن میک کولم اور کوچ مائیک ہیسن کے تعاون پر اُن کا شکر گزار ہوں۔ اتنی مرتبہ زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واپسی اور عالمی کپ فائنل تک پہنچنا میں کبھی نہیpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment