عرب امارات کو زیر کرکے جنوبی افریقہ کوارٹر فائنل میں
From the Blog cricnamaجنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ مضبوط کرلی ہے لیکن اس مارجن سے جیتنے کے باوجود کچھ کمی دکھائی دی، وہ غلبہ نظر نہ آیا جو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلوں میں پایا تھا۔ بہرحال، آخری مقابلے میں نتیجہ جیت کی صورت میں نکلا ہے، اگلے مرحلے کی نشست مل گئی ہے تو "سب اچھا ہے" اور اب نظریں بھی آگے کی طرف ہی ہونی چاہئیں۔ عالمی کپ سے پہلے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید ہی جنوبی افریقہ کو کوئی ٹیم جھکا پائے لیکن گروپ مرحلہ مکمل ہوتے ہی ثابت ہوگیا کہ جو رعب و دبدبہ تھا، وہ ختم ہو چکا ہے۔ لیکن قسمت اچھی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف اہم مقابلوں میں شکست کے باوجود جنوبی افریقہ کی گروپ 'بی' میں دوسری پوزیشن یقینی ہے۔ اب اسے اپنے سب سے بڑے امتحان پر پورا اترنا ہے، جس میں وہ ہمیشہ ناکام ہوا ہے، یعنی عالمی کپ میں ناک آؤpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment