آئی سی سی ایوارڈز 2014ء، حتمی امیدواروں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
From the Blog cricnama بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے رواں سال آئی سی سی ایوارڈز کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی اعزاز کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی کتنی ناقص رہی ہے۔ انفرادی اعزازات میں سعید اجمل اپنی نمایاں کارکردگی کی وجہ سے ضرور شامل ہوتے لیکن ان کے باؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی نے رواں سال پابندی عائد کردی تھی، یوں وہ گزشتہ سال کے بعد امسال بھی یہ اعزاز حاصل نہیں کرپائیں گے۔ [image: سعید اجمل کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر پچھلے سال بہترین کھلاڑی کا اعزاز نہیں ملا تھا، اب وہ سال بھر شاندار کارکردگی کے باوجود اپنا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے کسی اعزاز کے لیے نامزد تک نہیں ہوسکے (تصویر: AFP)] سعید اجمل کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر پچھلے سال بہترین کھلاڑی کا اعزاز نہیں ملا تھا،pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment