یونس اور مصباح سرفہرست 10 بلے بازوں میں شامل
From the Blog cricnama پاک-آسٹریلیا سیریز سے قبل یہ خدشہ تھا کہ شاید یہ دو ٹیسٹ یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر کے خاتمے کا سبب بن جائیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف پے در پے شکستوں کے بعد ٹیم کے حوصلے پست تھے لیکن ان دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ وہ اس وقت بھی پاکستان کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں۔ یونس خان نے چار اننگز میں 156 کے اوسط کے ساتھ 468 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق 135 کے اوسط کے ساتھ 271 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ یونس نے چار میں سے تین اننگز میں سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی جبکہ مصباح نے ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں تہرے ہندسے کی باریاں کھیلیں، جن میں آخری اننگز ریکارڈ شکن تھی جس میں مصباح نے تیز ترین سنچری اور تیز ترین نصف سنچری کے عالمی ریکارڈز قائم کیے۔ اس ناقابل یقین کارکردگی نے دونوں کھلاڑیوں کو بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment