"چھپڑ پھاڑ کے"، پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ
From the Blog cricnama ٹھیک تین سال پہلے پاکستان کرکٹ تاریخ کا شرمناک ترین دن تھا جب سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو دورۂ انگلستان میں اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے کے بعد برطانیہ کی عدالت نے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے مقدمے میں قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ شاید ہی کوئی پاکستانی ہو، جس کا سر شرم سے جھک نہ گیا ہو لیکن آج تین سال بعد مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستانی دستے نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کرتے ہوئے اس ملک کے ہر باسی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ابوظہبی میں 356 رنز کے ریکارڈ مارجن سے حاصل کی گئی جیت نے پاکستان کو ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر بھی پہنچا دیا ہے۔ یہ دو سال قبل انگلستان کے خلاف متحدہ عرب امارات کے انہی میدانوں پر حاصل کردہ جیت کے بعد مصباح کی زیر قیادت پاکستان کی دوسری یادگار ترین فتح ہے۔ [image: مصباح الحق کے لیے ایک یادگار ٹیسٹ، تیز ترین نصف سنچری اور سنچری اور دونوں pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment