ان الحکم الاللہ
From the Blog qalamkarwan [image: ijtama-e-aam01]قافلے زاد سفر باندھ رہے ہیں ہزاروں لوگ رات دن اجتماع عام کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور مینار پاکستان ان لاکھوں لوگوں کے استقبال کا منتظر جن میں ہر مقام، ہر رنگ رنگ و نسل ہر زبان، ہر طبقے کے لوگ موجود ہونگے۔۔۔ وہاں کسان بھی ہونگے اور جاگیردار بھی، ان پڑھ بھی ہونگے اور اعلٰی تعلیم یافتہ اذہان بھی، خواتین بھی ہونگی اور انکے ہمراہ معصوم بچے بھی۔۔۔ مینار پاکستان ان سب کو اپنے دامن میں سمیٹنے کے لئے بیتاب ہے جو اپنے گھروں سے رب کی بڑائی بیان کرتے ہوئے نکلے ہیں جنکا ایمان ہے کہ "ان الحکم الاللہ۔۔۔" جو یہ سمجھتے ہیں کہ نیا پاکستان ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان ہوگا۔ مینار پاکستان کے جلو میں اسلامی اجتماعیت کا حسن اور لا فانی منظر نہ صرف اہل پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے باعث تقویت ہوگا انشاء اللہ ایک عظیم الشان اجتماع۔۔۔ کتنا وقت کتنے انسان اور مادی وسpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
فلسطین سے ہجرت
From the Blog theajmals والد صاحب مارچ 1930ء میں مصر گئے تھے ۔ وہ کبھی والدہ صاحبہ کو ساتھ لیجاتے کبھی ہندوستان چھوڑ جاتے تھے ۔ جنگِ عظیم دوم شروع ہوئی تو وہ والدہ صاحبہ کو ہندوستان چھوڑ گئے تھے ۔ چند سال بعد دادا جان جو اُن دنوں حیدرآباد دکن میں تھے نے تقاضا کیا کہ "مجھ سے اب کاروبار نہیں سنبھالا جاتا اسلئے واپس آ جاؤ" ۔ سو والد صاحب مصر میں کام سمیٹ کر واپس آ گئے اور جنوبی ہندوستان میں دادا جان کا کاروبار سنبھال لیا جس میں فوج کو ضروریاتِ زندگی کی سپلائی کا کام بھی شامل تھا ۔ برطانیہ سے نیا کرنل کوارٹر ماسٹر تعینات ہوا ۔ اُس نے دادا جان کو "بلڈی انڈین" کہہ کر مخاطب کیا تو دادا جان نے اُسے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا ۔ وہ وائسرائے ہند کا رشتہ دار تھا ۔ اُسی دن دہلی روانہ ہوا اور دادا جان کی کمپنی کو بلیک لسٹ کروا دیا ۔ اُنہی دنوں والد صاحب کو فلسطین میں کاروبار مل گیا اور وہ سب کو اپنے گھر جموں میں چھوڑ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment