سعید اجمل پر پابندی کرکٹ کے لیے اچھا فیصلہ ہے: آسٹریلوی کوچ
From the Blog cricnama اگلے ماہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا کے لیے سب سے پریشان کن امر میزبان کی اسپن باؤلنگ قوت تھی۔ جن اسپن باؤلرز نے متحدہ عرب امارات کے انہی میدانوں پر اپنے وقت کے نمبر ایک انگلستان کو کچل دیا تھا، اس کا سامنا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے بلے بازوں کے دانتوں پر بھی پسینہ آجاتا لیکن سعید اجمل پر عائد پابندی سے آسٹریلیا کے خیمے میں سکون کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہاں تک کہ اب ہیڈ کوچ بھی خوشی سے مسکراتے دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سعید اجمل پر پابندی کرکٹ کے لیے اچھا فیصلہ ہے۔ [image: ڈیرن لیمن آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کا حصہ ہیں، جس نے چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو سفارشات پیش کی تھیں کہ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن رکھنے والے باؤلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے (تصویر: Getty Images)] ڈیرن لیمن آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کا حصہ ہیں، جس نے چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو سفارشات پیش کی تھیں کہ غیر قانونی باؤpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment