ذرا نم ہو ۔ ۔ ۔
From the Blog theajmals قصور کے نواحی گاؤں کے ایک غریب دُکاندار طالب علم سعید احمد نے انٹر امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔قصور سے 30 کلومیٹر دور کھڈیاں کے قریبی گاؤں ساندہ [image: Qasur 2nd Position 2014]کلاں کے محنت کش رحمت علی کے صاحبزادے سعید احمد نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈرل سکول کھڈیاں سے 934 نمبر حاصل کئے۔ سعید احمد گاؤں سے 5 کلومیٹر دور سائیکل پر سکول جاتا اور شام کو اپنے گھر میں قائم دکان میں سودا سلف بیچ کر تعلیمی اخراجات پورا کرتا رہا سعید احمد کے والد کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اس پر بوجھ نہیں رہا ۔ اس کا ہاتھ بٹاتا ہے، اس کے اچھے مستقبل کے لئے حکومت سے بھی امید یں ہیں۔ رحمت علی کے عزیز رشتہ دار، اساتذہ اور اہل محلہ،بھی بہت خوش ہیں ۔ سعید احمد نے ثابت کردیا کہ حصول کا شوق ہو اور لگن سچی ہو تو غربت راہ کی دیوار میں نہیں بنتی pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment