سعید اجمل پر پابندی، دیرینہ مخالفین بغلیں بجانے لگے
From the Blog cricnama بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سعید اجمل پر پابندی کیا لگائی گویا مخالفین کی مرادیں بر آئیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے علانیہ اظہار خوشی سے لے کر مائیکل وان کی خاموش طمانیت تک ایک بہت بڑا حلقہ ایسا ہے جو آئی سی سی کے غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن کا حامی ہے۔ جن میں بلاشبہ سب سے آگے بھارت کے بشن سنگھ بیدی کو ہونا چاہیے جو عرصہ دراز سے مرلی دھرن سمیت تمام اسپن باؤلرز کے خلاف محاذ کھولے بیٹھے تھے۔ شاید ان کے دل کے نہاں خانے میں یہ خواہش موجود ہے کہ دنیا بشن سنگھ بیدی کو تاریخ کا سب سے بڑا اسپنر سمجھے، بہرحال دلوں کا بھید تو ہم نہیں جانتے لیکن بیدی مخالفت میں جس حد تک جاتے ہیں، اس سے کوئی بھی باشعور آدمی ان کی حمایت نہیں کرسکتا۔ [image: بشن سنگھ بیدی مرلی دھرن کے خلاف بھی بہت بڑھ چڑھ کر بولتے رہے، اور اب فی زمانہ ان کا ہدف سعید اجمل ہیں (تصویر: BCCI)] بشن سنگھ بیدی مرلی دھرن کے خلاف بھی بہت pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment