مرد مسلمان ؟
From the Blog theajmals يوں تو ہم ميں سے ہر شخص دعوٰی مسلمان ہونے کا کرتا ہے ليکن آٹے ميں نمک کے برابر يا اس سے بھی کم ہوں گے جو مسلمان بننے کی شرائط سے واقف ہوں ۔ علامہ محمد اقبال نے مسلمان کی مختصر تعريف لکھی ہے ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن گفتار ميں، کردار ميں، اللہ کی برہان قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت يہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان ہمسايہءِ جبريل اميں بندہءِ خاکی ہے اس کا نشيمن نہ بخارا نہ بدخشان يہ راز کسی کو نہيں معلوم کہ مومن قاری نظر آتا ہے ، حقيقت ميں ہے قرآن قدرت کے مقاصد کا عيار اس کے ارادے دنيا ميں بھی ميزان، قيامت ميں بھی ميزان جس سے جگر لالہ ميں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم درياؤں کے دل جس سے دہل جائيں، وہ طوفان فطرت کا سرود ازلی اس کے شب و روز آہنگ ميں يکتا صفت سورہءِ رحمن بنتے ہيں مری کارگہ فکر ميں انجم لے اپنے مقدر کے ستارے کو تو پہچان pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment