اے خدا ترے بنا۔۔۔
From the Blog seems77 اے خدا ترے بنا۔۔۔ (Prof. Muhammad Aqil پروفیسر محمد عقیل ) اے میرے رب! اے میرے خدا! تیرے بنا زندگی موت سے بھی بد تر ہے ۔ تیرے بنا چاند کی روشنی تیرگی، سورج کی کرنیں بے نور، تاروں کی چھاؤں معدوم ، فلک کی وسعت ایک تنگ گلی اور نیلگوں آسمان ایک سیاہ چادرہے ۔ تیرے بغیر پرندوں کی چہچہاہٹ ایک بے ہنگم شور، پھولوں کی مہک بے کیف بو ، قوس قزح لایعنی لکیریں ، باد نسیم صحرا کے تھپیڑے ، پتوں کی سرسراہٹ بے معنی آواز، ساحل کی موجیں بے سبب یلغار اور بارش کے قطرے تپتے ہوئے سنگریزے ہیں ۔ تیرے بغیر زیست بس سانسوں کا آنا جانا ، دل محض گوشت کا لوتھڑا ، عقل عیاری کی آماجگاہ، نگاہیں ابلیس کی پناہ گاہ اور بدن اک زندہ لاش ہے ۔ تیرے بنا ہر حسن غلاظتوں کا ڈھیر، ہر رشتہ لایعنی تعلق، ہر انسان شیطان کا سایہ ، اور ہر محفل اجڑا ہوا دیار ہے ۔ تیرے بنا یہ نمازیں ریاکاری ، یہ زکوٰۃ سانپوں کا ڈنک، یہ حج فقط اک یاpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment