دھونی اور کک سے قیادت چھوڑنے کے مطالبے
From the Blog cricnama سرزمین انگلستان پر اس وقت دو ایسی ٹیمیں مدمقابل ہیں جو طویل عرصے سے فتوحات کی متلاشی ہیں۔ بھارت کو بیرون ملک کوئی ٹیسٹ مقابلہ جیتے ہوئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ وہ آخری بار انگلش سرزمین پر چاروں ٹیسٹ مقابلے بھی ہار گیا تھا۔ جبکہ انگلینڈ رواں سال ایشیز میں بدترین انداز میں ہارا اور اس کے بعد حال ہی میں سری لنکا کے خلاف تاریخ میں پہلی بار اپنے ہی میدانوں پر شکست سے دوچار ہوا۔ [image: جیفری بائیکاٹ ایلسٹر کک اور این چیپل مہندر سنگھ کے قائدانہ انداز سے نالاں دکھائی دیتے ہیں (تصویر: Getty Images)] جیفری بائیکاٹ ایلسٹر کک اور این چیپل مہندر سنگھ کے قائدانہ انداز سے نالاں دکھائی دیتے ہیں (تصویر: Getty Images) اس صورتحال میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کو شکست کے بھنور سے نکالیں۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ سے دونوں کپتان pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment