لیلائے اردو کے تعاقب میں
From the Blog saifnama اس بارے میں تو بہت سے لوگوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے اردو بلاگنگ کیسے شروع کی اور انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہم چونکہ لکھنے کے چکر میں اتنے نہیں پڑے اور نہ ہی کوئی ہمارے بلاگ کو گھاس ڈالتا ہے اس لئے اس معاملے کو بعد پہ اٹھا کر رکھتے ہیں۔ ابھی ہمیں لکھنا ہے ان مشکلات کے بارے میں جو اردو بلاگ پڑھتے ہوئے ہمارے راستے میں آئیں۔ اور یہ کہ لیلائے اردو کی چاہ میں ہمیں کون کون سے پہاڑ سر کرنے پڑے۔ اکثر لوگوں کی طرح ہم نے اپنی انٹرنیٹ پر گزاری گئی زیادہ تر زندگی اسی لاعلمی میں گزار دی کہ اردو نہ ہی انٹرنیٹ پر لکھی جاتی ہے، اور نہ ہی ان پیج کے علاوہ اردو لکھنے کا کوئی طریقہ اس دنیا میں وجود رکھتا ہے۔ چونکہ اردو کا کیڑا ہمارے اندر موجود تھا، اس لیے اس دور میں ہمارے پسندیدہ مشاغل میں سے ایک یہ تھا کہ ہم اپنے پسندیدہ شاعروں کی نظمیں اور غزلیں ان کی کتابوں سے دیکھتے اور انہیں انpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment