بھارت کے لیے ایک اور آسان فتح، ویسٹ انڈیز چت
From the Blog cricnama بھارت نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات میں خاصہ اضافہ کردیا ہے۔ اس کی فتوحات میں اہم کردار بلے بازوں کا نہیں بلکہ باؤلرز کا رہا ہے، جنہوں نے پاکستان کے خلاف بہترین باؤلنگ کے بعد آج ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی ہتھکڑیاں لگائے رکھیں اور نہ صرف ان کی وکٹیں حاصل کیں بلکہ آزادانہ طور پر رنز بھی نہیں لینے دیے، یہی وجہ ہے کہ بھارت کو 130 رنز کا معمولی ہدف درپیش آیا، جو اس نے چہل قدمی کرتے ہوئے عبور کرلیا۔ [image: بھارت کی اسپن باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھونچکا سا کردیا (تصویر: Getty Images)] بھارت کی اسپن باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھونچکا سا کردیا (تصویر: Getty Images) جب بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم کا آغاز نہیں کیا تھا تو سب کو ایک ہی خدشہ تھا کہ بھارت کی باؤلنگ لائن بہت کمزpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment