[آج کا دن] 499 رنز اور رن آؤٹ!
From the Blog cricnama "دن کے کھیل کی آخری دو گیندیں باقی تھیں، اسکور بورڈ پر میرے نام کے سامنے 496 رنز لکھا نظر آ رہا تھا اور مجھے شبہ تھا کہ میرے بھائی اور اُس وقت کے کراچی کے کپتان وزیر محمد دِن کے خاتمے کے ساتھ ہی اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیں گے، اس لیے میں نے پوائنٹ کی جانب ایک رن لیا اور گیند پکڑتے ہوئے فیلڈر کی لمحے بھر کی چوک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا رن لینے کے لیے بھی دوڑ پڑا۔ لیکن گیند مجھ سے قبل ہی وکٹ کیپر کے دستانوں میں جا پہنچی اور میں رن آؤٹ ہو گیا۔ بعد ازاں پویلین لوٹتے ہوئے میں نے اسکور بورڈ کو اپڈیٹ ہوتے ہوئے دیکھا جو اب 499 رنز کا ہندسہ دکھا رہا تھا۔ مجھے سخت غصہ آیا، اگر معلوم ہوتا کہ میں 498 پر کھیل رہا ہوں، تو دن کی آخری گیند کا بھی انتظار کرتا۔ خیر، میچ کے بعد بہاولپور کے کپتان مجھے مبارکباد دینے ڈریسنگ روم میں آئے اور کہا کہ کم از کم ہم نے آپ کو 500 رنز تو نہیں بنانے دیے۔"pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment