بوری بند لاش
From the Blog noorpamiri اس فن پارے کی تصویر میں نے اسلام آباد میں ایک ہوٹل میں لی تھی۔ اصلی بوری بند لاش سے بہت زیادہ مشابہت رکھنے والی یہ "لاش" بلاشبہ ایک شاہکار فن پارہ ہے۔ تاہم، جس جرم کی یہ عکاسی کرتا ہے اس کا سوچ کر انسانی حواس شل ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سیرینا ہوٹل میں اس فن پارے کی نمائش ہوئی تھی۔ پہلی بار اسے دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے، اور میری ہڈیوں میں ایک سنسنی سی دوڑ گئی تھی، کیونکہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ درحقیقت ایک لاش ہے جسے ہوٹل کی ایک راہداری میں بے خبری سے پھینک دیا گیا ہے۔ بوری بند لاشوں کا "کلچر" کراچی میں زیادہ ہے۔ دوسرے علاقوں سے اسطرح کی لاشیں فی الحال نہیں ملتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کراچی میں متحرب جماعتیں دہشت پھیلانے کے لئے اپنے مخالفین کو قتل کر کے بوریوں میں بند کر کے گلی محلوم اور سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں۔ آئے دن بوری بند لاشوں کے حوالے سے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment