تربیت ۔۔۔۔ ایک مکالمہ
From the Blog seems77 تربیت ۔۔۔۔ ایک مکالمہ از: عمر الیاس ◁ میں نے بچوں کے لئے رسالہ خریدا ہے۔ ◄ کون سا؟ ◁ تعلیم و تربیت۔ ◄ بہت اچھا قدم۔ اس سے پڑھائی کی عادت بھی بنے گی اور اصل بات تک رسائی بھی ہو گی۔ ◁ اصل بات؟ ◄ اصل بات یعنی تربیت۔ اچھے لوگ ، ماحول، دوست اور کتابیں تربیت کرتے ہیں۔ ◁ اور کوئی بُری چیز بھی تربیت کرتی ہے؟ ◄ ہاں۔ بُرے حالات۔ برے حالات سب سے اچھے استادوں میں سے ہیں۔ ◁ ہاہا۔ خوب۔ ◄ اور تربیت ہی وہ چیز ہے جو تعلیم کو رُخ دیتی ہے۔ ◁ وہ کیسے؟ ◄ تعلیم جاننے کا نام ہے۔ تربیت ماننے کا۔ ◁ پر جاننا بھی تو اہم ہے۔ ◄ ضرور۔ جاننا اتنا ہی اہم ہے ، جتنا ضروری ہو۔ اور کِتنا ضروری ہے ، یہ تربیت بتاتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ جاننا بھوک سے زیادہ کھانے کے مترادف ہے۔ ◁ اچھا ایک بات بتائیں۔ ◄ پوچھیئے۔ ◁ تربیت کا پتا کیسے چلتا ہے؟ ◄ تربیت کا پتا چلانا ہو ، تو مشکل حالات میں انسان کا رویہ دیکھ لیں۔ رویہ ، انسانوں کےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment