غزل : تو اور ترے ارادے
From the Blog ranaii-e-khayalغزل تو اور ترے ارادے چل چھوڑ مسکرا دے دل کون دیکھتا ہے پھولوں سے گھر سجا دے میں خود کو ڈھونڈتا ہوں مجھ سے مجھے چھپا دے سُن اے فریبِ منزل رستہ نیا سُجھا دے سوچوں نہ پھر وفا کا ایسی کڑی سزا دے مرتا ہوں پیاس سے میں تو زہر ہی پلا دے منظر یہ ہو گیا بس پردے کو اب گر ادے نامہ فراق کا ہے لا! وصل کا پتہ دے پھر مائلِ یقیں ہوں پھر سے مجھے دغا دے احمدؔ غزل کہی ہے جا بزم میں سنا دے محمد احمدؔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment