جون ایلیا کی دو خوبصورت غزلیں
From the Blog ranaii-e-khayalغزل زخمِ امید بھر گیا کب کا قیس تو اپنے گھر گیا کب کا آپ اک اور نیند لے لیجئے قافلہ کُوچ کر گیا کب کا دکھ کا لمحہ ازل ابد لمحہ وقت کے پار اتر گیا کب کا اپنا منہ اب تو مت دکھاؤ مجھے ناصحو، میں سُدھر گیا کب کا نشہ ہونے کا بےطرح تھا کبھی پر وہ ظالم اتر گیا کب کا آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں؟ دل میری جاں، مر گیا کب کا ***** اے صبح! میں اب کہاں رہا ہوں خوابوں ہی میں صرف ہو چکا ہوں کیا ہے جو بدل گئی ہے دنیا میں بھی تو بہت بدل گیا ہوں میں جُرم کا اعتراف کر کے کچھ اور ہے جو چھُپا گیا ہوں میں اور فقط اسی کی تلاش اخلاق میں جھوٹ بولتا ہوں رویا ہوں تو اپنے دوستوں میں پر تجھ سے تو ہنس کے ہی ملا ہوں اے شخص! میں تیری جستجو میں بےزار نہیں ہوں، تھک گیا ہوں جون ایلیا pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment