پشاور کو پھر شکست، کوئٹہ بن گیا نمبر ون!
From the Blog cricnama پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ایک مرتبہ پھر شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد پر کافی وقت سے ایک فاتحانہ اننگز ادھار تھی، جو انہوں نے آج اتار دیا ہے اور یہ کوئٹہ کے لیے بہت نیک شگون ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرنا پڑی اور لگتا تھا کہ کامران اکمل اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ پہلی ہی گیند پر انہوں نے محمد نواز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوائی۔ ڈیوین اسمتھ اور محمد حفیظ نے اس ابتدائی نقصان کی تلافی کی بھرپور کوشش کی اور مجموعے کو 56 رنز تک پہنچایا لیکن اس میں حفیظ کا حصہ صرف 7 رنز کا تھا۔ باقی اسمتھ نے 6 چھکوں کی مدد سے بنائے اور نصف سنچری سے صرف ایک رن قبل آؤٹ ہوگئے۔ یہاں کوئٹہ کے گیند بازوں کی عمدہ لائن اور لینتھ نے رکی ویسلز اور حفیظ کو محتاط انداز اپنانے پر مجبور کردیا جس pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment