اور کتنی دیر
From the Blog seems77 جاہ و جلال, دام و درم اور کتنی دیر ریگِ رواں پہ نقش قدم اور کتنی دیر اب اور کتنی دیر یہ دہشت، یہ ڈر، یہ خوف گرد و غبار عہدِ ستم اور کتنی دیر حلقہ بگوشوں، عرض گزاروں کے درمیان یہ تمکنت، یہ زعمِ کرم اور کتنی دیر پل بھر میں ہو رہے گا حسابِ نبود و بود پیچ و خم و وجود و عدم اور کتنی دیر شام آ رہی ہے، ڈوبتا سورج بتائے گا تم اور کتنی دیر ہو، ہم اور کتنی دیر (افتخار عارف) pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
دلیلِ آفتاب
From the Blog urdu خدا نے ہر عروج کو زوال رکھا ہے مگر ہر زوال کے نصیب میں عروج نہیں لکھا۔ کتنے چڑھے مگر اتر گئے۔ کتنے گرے، کچھ اٹھے، بہت رزقِ خاک ہو گئے۔ مجھے کم از کم اپنے محدود مطالعے کی بنیاد پر ایک بھی قوم ایسی نظر نہیں آئی جس نے اپنے عروج کو ماضی سے کشید کیا ہو۔ وہ لوگ بھی میں نے دیکھے ہیں جو حال کا گہرا شعور رکھتے ہیں۔ مگر ان لوگوں کو تو پوری دنیا نے دیکھا ہے جنھوں نے ماضی اور حال دونوں سے بےنیاز ہو کر مستقبل... Source pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment