صحبت کے اثرات
From the Blog seems77 ٹشوپیپر کا ایک دلچسپ تجربہ آپ نے بھی شاید بچپن میں کیا ہو۔۔۔ ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں اس پانی کے ایک طرف ٹشوپیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشوپیپر پانی سے باہر ہوگا۔۔۔۔۔ تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا کہ ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہے، خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا۔۔۔۔ بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے، سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔۔۔۔ اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action کہا جاتا ہے۔۔۔۔ یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے۔۔۔۔ آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا۔۔۔۔ جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات۔۔۔۔۔۔ صحبت کے اثرات ازخود سرایت کرتے جائیں گے اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے اجتناب کیجیے۔۔۔۔ منقول pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment