دیکھ کر ہر در و دیوار کو حیراں ہونا ۔ عزیز لکھنوی
From the Blog ranaii-e-khayalغزل دیکھ کر ہر در و دیوار کو حیراں ہونا وہ مرا پہلے پہل داخلِ زِنداں ہونا قابلِ دید ہے اس گھر کا بھی ویراں ہونا جس کے ہر گوشہ میں مخفی تھا بیاباں ہونا جی نہ اٹھوں گا ہے بے کار پشیماں ہونا جاؤ اب ہو چکا جو کچھ تھا مری جاں ہونا واہمہ مجھ کو دکھا تا ہے جُنوں کے سامان نظر آتا ہے مجھے گھر کا بیاباں ہونا اُف مرے اجڑے ہوئے گھر کی تباہی دیکھو جس کے ہر ذرّہ پہ چھایا ہے بیاباں ہونا حادثے دونوں یہ عالم میں اہم گزرے ہیں میرا مرنا تِرِی زُلفوں کا پریشاں ہونا الحذر! گورِ غریباں کی ڈراؤنی راتیں اور وہ ان کے گھنے بال پریشاں ہونا رات بھر سوزِ محبت نے جلایا مجھ کو تھا مقدر میں چراغِ شبِ ہجراں ہونا کیوں نہ وحشت میں بھی پابندِ محبت رہتا تھا بیاباں میں مجھے قیدیِ زنداں ہونا ہوگا اِک وقت میں یہ واقعۂ تاریخی یاد رکھنا مرے کاشانہ کا ویراں ہونا کچھ نہ پوچھو شبِ وعدہ مرے گھر کی رونق اللہ اللہ وہ سامpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
دل دریا سمندروں ڈونگھے
From the Blog mahmoodulhaq سبز پسند کرنے والے کالے کے قریب نہیں جاتے، نیلا کسی کو بھلا لگے توپیلا کسی کی آنکھیں چندھیا دے۔کوئی سر پر وزن اُٹھاتا ہے تو کسی کی نظریں بارآوری سے جھک جاتی ہیں۔کوئی پاؤں کی حرکت سے چولہا جلاتا ہے تو کوئی قلم کی جنبش سے۔گردشِ خون برقرار رکھنے کے لئے دانتوں سے چبا کر حلق سے اُتارا جاتا ہےاور فاسد بدبو سے جسم چھٹکارا پا لیتا ہے۔کانوں سے دماغ کے نہاں خانوں میں جو ہوا بن اُترے، زبان سے لفظ کبھی کڑوا تو کبھی میٹھا بن نکلے۔جو اصل اندررہ جائے غبارِ خیال بن تہہ در تہہ وجودِ ناتواں پر سنگ بار جڑتا رہے۔ جہاں سے جو سیکھا ،اسی دور میں اسے لوٹانا ہوتا ہے۔ پیدا ہوتے ہی احساس کا رشتہ پروان چڑھتا ہے پھر پہچان کا ،پھر تعلق گہرا ہوتا ہے زبان کا۔سماج سے تعلق بندھتا ہے تعلیم و تربیت سے۔ افراد سے قرب ملتا ہے اخلاق و اطوار سے۔سوچ پہاڑوں سے اُبلتے پانی کی مثل گنگناتی شور مچاتی اپنے راستے خود بنا لpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment