کراچی کا کھیل جم گیا، اسلام آباد کا سفر ختم
From the Blog cricnama کراچی کنگز نے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے اور اب وہ تیسرے پلے آف میں پشاور زلمی کا سامنا کرے گا۔ اس مقابلے کی خاص بات کراچی کی جانب سے صرف 127 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنا تھا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ صرف 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شارجہ میں ہونے والے پی ایس ایل2 کے اس آخری مقابلے میں اسلام آباد نے ٹاس جیتا اور پہلے کراچی کو بلے بازی کی دعوت دی۔ بابر اعظم اور کرس گیل میدان میں اترے اور انتہائی محتاط آغاز لیا یہاں تک کہ ابتدائی دو اوورز میں ایک رن تک نہیں بنا۔ تیسرے میں بابر اعظم نے محمد عرفان کو پے در پے چوکے رسید کیے اور 18 رنز لوٹے۔ کرس گیل نے رمان رئیس کو میچ کا پہلا چھکا رسید کیا لیکن اس کے فوراً بعد آؤٹ ہوگئے۔ شاداب خان کی پہلی گیند بابر اعظم کی اننگز کا خاتمہ کرگئی جو 21 گیندوں پر 25 رنز بنا چکےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment