مائیکروسافٹ نے غلطی سے داعش اور سعودی عرب کو ایک قرار دے دیا
From the Blog itnama مائیکروسافٹ کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب اسکی بنگ (Bing) ٹرانسلیشن سروس نے سعودی عرب کا ترجمہ سیدھا سیدھا داعش کردیا۔ گو کہ مائیکروسافٹ کے اس دعوے میں (کچھ) حقیقت تو ہو سکتی ہے تاہم سعودی حکومت اور شہریوں کو مائیکروسافٹ کی یہ زبان درازی پسند نہ آئی اور سوشل میڈیا پر (گومائیکروسافٹ گو) کے نعرے لگنے لگے۔ [image: bing-microsoft] سوشل میڈیا پر سعودی عرب اور دہشت گرد تنظیم داعش کو آپس میں ملانے پر مائیکروسافٹ کی مذمت کی گئی اور سعودی عرب میں اسکی تمام تر سروسز بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ تاہم مائیکروسافٹ کے وائس پریزیڈنٹ برائے سعودی عرب ، ڈاکٹر ممدوح نجار نے تمام لوگوں سے اس غلطی کی معافی مانگی اور وضاحت کی کہ کمپنی کی جانب سے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ #ترجمه_bing_تصف_السعوديه_بداعش @bing shame on you pic.twitter.com/v3iP4KnMmM — ibrahim abdullah (@hemo53578) August 25pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment