انگلستان پہلی بار پاکستان پر حاوی
From the Blog cricnama پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلستان کے دستے میں اضطراب واضح طور پر محسوس کیا جا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے 14 رکنی دستے کا اعلان کیا گیا، جو غیر یقینی کیفیت کو ظاہر کرنے کے لیے کافی تھا۔ لیکن اولڈ ٹریفرڈ کی بلے بازی کے لیے سازگار وکٹ، ایلسٹر کک کی قائدانہ اننگز، جو روٹ کا توقعات پر پورا اترنا اور پاکستان کے فیلڈرز کی فیاضی نے انگلستان کو پہلے ہی دن بالادست مقام پر پہنچا دیا ہے۔ جمعے کو ایک طرف جہاں اینٹیگا میں بھارت کے ویراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کی تواضع کر رہے تھے، عین اسی وقت انگلستان کے ایلسٹر کک اور جو روٹ پاکستان کے باؤلرز کو اپنی "مہمان نوازی" دکھا رہے تھے۔ پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر پاکستان کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے یاسر شاہ اولڈ ٹریفرڈ میں مکمل طور پر بجھے بجھے دکھائی دیے یہاں تک کہ دن کا اختتام بغیر کوئی وکٹ لpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment