لاہور کا پہلا شکار ہی بڑا، کوئٹہ کو سیزن میں پہلی شکست
From the Blog cricnama عمر اکمل کی طوفانی اننگز اور اسپن گیندبازوں کی شاندار کارکردگی نے لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی کامیابی تک پہنچا دیا ہے، وہ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کہ جو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست تھا۔ کوئٹہ کے لیے یہ مقابلہ سخت مایوس کن رہا کہ پہلے جس کے گیندبازوں نے 194 رنز کھائے اور پھر ہدف کے تعاقب میں ایک اہم مقام پر صرف 20رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھا اور یوں پہلی بار شکست کے ذائقے سے آشنا ہوا۔ دبئی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے آخری مقابلے کی خاص بات عمر اکمل کی وہ طوفانی اننگز تھی جو پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری بننے کے بہت قریب پہنچی۔ بدقسمتی سے وہ عین اس وقت پر آؤٹ ہوگئے جب آخری دو گیندوں پر انہیں تہرے ہندسے میں پہنچنے کے لیے 7رنز کی ضرورت تھی۔ بہرحال، صرف 40 گیندوں پر 93 رنز کی یہ اننگز سیزن کی سب سے بہترین باری تھی۔ جس نے کیمرون ڈیلپورٹ کی 73 رنpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

 
 
0 comments :
Post a Comment