عامر کی 'دلیرانہ' کارکردگی، لیکن پاکستان پھر ہار گیا
From the Blog cricnama طویل عرصے بعد دنیائے کرکٹ نے تیز باؤلنگ کا ایسا نظارہ دیکھا ہوگا۔ محمد عامر نے پابندی بھگتنے کے بعد اپنے پہلے سب سے بڑے مقابلے میں شاندار باؤلنگ کی لیکن وہ ان "گناہوں" کو نہ دھو سکے کہ جو پاکستان کے بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیے تھے۔ صرف 83 رنز پر آل آؤٹ۔ معمولی ہدف کے تعاقب میں بھارت کو ابتدا ہی میں محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا کرنا پڑا لیکن ویراٹ کوہلی کی عمدہ اننگز کی بدولت بھارت کسی نہ کسی طرح بچ گیا اور سولہویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہی ہدف تک جا پہنچا۔ پاکستان کی ناقص بلے بازی اور بھارت کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی اپنی جگہ لیکن میچ کی اصل 'جھلک' محمد عامر کا وہ اسپیل تھا کہ جس میں انہوں نے دنیائے کرکٹ کے دل جیت لیے۔ بھارتی اننگز کی پہلی ہی گیند پر روہیت کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی مسترد ہونے والی زوردار اپیل اور اگلی ہی گیند پر انہیں صفر پر ڈھیر کرکےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment