ظہیر احمد ظہیرؔ کی خوبصورت غزل
From the Blog ranaii-e-khayalغزل یہ طبیعت مجھے اپنا نہیں بننے دیتی جیسے سب ہیں مجھے ویسا نہیں بننے دیتی آنکھ ایسی ہے کہ دیکھے نہیں جاتے حالات سوچ ایسی ہے کہ اندھا نہیں بننے دیتی دُوراندر سے کہیں ایک اُبھرتی ہوئی چیخ میرے احساس کو بہرا نہیں بننے دیتی ظلم ایسا ہے کہ دنیا کی زبانیں خاموش یہ خموشی مجھے گونگا نہیں بننے دیتی دلِ وحشی مجھے ہونے نہیں دیتا سرسبز چشم ِ گریہ ہے کہ صحرا نہیں بننے دیتی دشت ایسا ہے کہ چھتنار شجر ہیں ہر گام دھوپ ایسی ہے کہ سایا نہیں بننے دیتی خاک ایسی ہے کہ ہر ذرہ طلبگار ِ نمو رُت وہ ظالم کہ شگوفہ نہیں بننے دیتی شہر ایسا ہے کہ تاحدِ نظر امکانات بھیڑ ایسی ہے کہ رستہ نہیں بننے دیتی حرمتِ خامہ وہ ضدی جو کسی قیمت پر سکہّء حرف کو پیسہ نہیں بننے دیتی کیا قیامت ہے کہ اب میرے تصور کی تھکن بادلوں میں کوئی چہرہ نہیں بننے دیتی میں کسی اور کا بنتا تو منافق ہوتا یہ انا مجھ کو کسی کا نہیں بننے دیpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment